اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے موصل پر قابض شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کے بعد دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقوں میں چار کار بم دھماکوں سمیت 5دھماکے ہوئے۔ بغداد پولیس کے مطابق صدر سٹی میں 2کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 31 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکا اْر کے علاقے میں ہوا جس میں 9 افراد کی جان گئی۔ شہر کے جنوب مشرقی علاقوں میں یکے بعد دیگرے 2مزید کار بم دھماکوں میں 9 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
.......
/169